مولانا فضل الرحمن کی زرداری کیساتھ ڈیل ،بڑی خبر
25 جولائی 2020 (16:41) 2020-07-25

لاہور :وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کے بھائی کی کراچی میں تعیناتی شرمناک ہے، مولانا کو اے پی سی کیلئے کوششوں کا پھل مل گیا، فضل الرحمان، آصف زرداری اور بلاول کا چہرہ بے نقاب ہوچکا۔

فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کلبھوشن کے معاملے پر آل پاکستان لوٹ مار ایسویسی ایشن نے طوفان برپاکیا، لیگی صدر نے آج تک کلبھوشن کا نام تک نہیں لیا، میثاق جمہوریت غیر ملکی طاقتوں نے (ن) لیگ، پیپلزپارٹی کے درمیان کر ایا، جس میں طے ہوا کہ بھارت کیخلاف کوئی بات نہیں ہوگی، وزیر قانون نے بھارتی جاسوس سے متعلق گزشتہ روز واضح کر دیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کے بھائی خیبرپختونخوا میں عام سے ملازم تھے، سندھ حکومت کی ریکوزیشن پر انہیں وہاں بلوایا گیا اور ڈی سی لگا دیا گیا، مولانافضل الرحمان کی سیاست اصول نہیں وصول کی ہے، سب کے سامنے آگیا کہ یہ کس طرح وصولیاں کرتے ہیں۔


ای پیپر