پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 1لاکھ 60ہزار ہو گئی
25 جولائی 2019 (23:29) 2019-07-25

لاہور : پاکستان میں ایڈز میں مبتلا مریضوں کی کل تعداد 1لاکھ 60ہزار ہو گئی جبکہ 2018 میں 22ہزار افراد ایڈز کا شکار ہوئے اور 6 ہزار 400 افراد ایڈز کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ایڈز کنٹرول پروگرام کی طرف سے پاکستان میں ایڈز کے مرض سے متعلق رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں انکشاف کیا گیاہے کہ سال 2018میں 22 ہزار افراد اس مہلک بیماری کا شکار ہوئیرپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایڈز کے مرض میں مبتلا 14سال تک کی عمر کے بچوں کی تعداد 1400 ہوچکی ہے اور5 ہزار 900 خواتین اس مہلک بیماری کا شکار ہوئیں ، مردوں میں بھی ایڈز کاتیزی سے پھیلادیکھنے میں آیاہے اور سال 2018میں 15 ہزار مرد ایڈز میں مبتلا ہوئے ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال 6ہزار400 افراد ایڈز کی وجہ سے ہلاک ہوئے جن میں 800بچے ، 1800خواتین اور 3800مرد شامل ہیں ۔ پاکستان میں ایڈز میں مبتلا مریضوں کی کل تعداد 1لاکھ 60ہزار ہو گئی ہے، ایڈز کے مریضوں میں سے انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے 21فیصد افراد اس بیماری کا شکار ہیں۔


ای پیپر