فائل فوٹو

مہوش حیات نے وزیر اعظم سے ہاکی کیلئے بہتر اقدامات کرنے کی اپیل کر دی
25 جولائی 2019 (16:22) 2019-07-25

اسلام آباد: اداکارہ مہوش حیات نے وزیر اعظم عمران خان سے قومی کھیل ہاکی کیلئے بہتر اقدامات کرنے کی اپیل کر دی۔

ٹویٹر پر مہوش حیات نے کہا کہ ہمیں کھیلوں میں اس وقت سب سے زیادہ ہمارے قومی کھیل ہاکی کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے اور وہ اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان سے ہاکی فیڈریشن اور کھلاڑیوں کیلئے بہتر اقدامات اور سہولیات مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر کھلاڑیوں پر توجہ دی جائے اور ان کو جدید سہولیات مہیا کی جائیں تو وہ بین الاقوامی طور پر خود کو منواسکیں گے۔


ای پیپر