عمر کوٹ میں ایک شہری ووٹ ڈالنے کے دوران جاں بحق
25 جولائی 2018 (19:21) 2018-07-25

کراچی: عمر کوٹ ضلع کے قومی اسمبلی کے پولنگ اسٹیشن مرید خاصخیلی پر ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ستر سالہ شخص حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ میں مولچند کولہی نامی شخص ووٹ دینے کے بعد پولنگ اسٹیشن سے باہر نکل رہے تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑگیا۔ تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں مولچند دم توڑ گئے۔ دوسری جانب مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے۔


ای پیپر