Source : Yahoo

ووٹنگ کا عمل ختم ،گنتی شروع ،فیصلہ کی گھڑی آن پہنچی
25 جولائی 2018 (18:32) 2018-07-25

اسلام آباد :ملک بھر میں الیکشن 2018کا شور شرابا گزشتہ انتخابات سے کہیں زیادہ دیکھنے میں آیا ،پنجاب میں بالخصوص تین پارٹیوں کی دھوم تھی جن میں تحریک انصاف ،مسلم لیگ ن اور تحریک لبیک والے بھی کسی سے کم نظر نہ آئے ، ملک بھرمیں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا،سیاسی جماعتوں کی جانب سے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا جو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسترد کردیا تھا۔ملک بھر میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی اور ایسے پولنگ اسٹیشن جہاں ووٹرز قطاروں میں موجود ہیں وہاں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

انتخابات 2018 کا سب سے پہلا ووٹ چارسدہ میں کاسٹ ہوا تھا جبکہ سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی جانب سے بھی صبح ہی سے ووٹ کاسٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کے حلقے این اے 53 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار راشد سومرو نے بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں اپنا ووٹ حلقہ این اے 200 لاڑکانہ سے کاسٹ کیا تھا۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے-130 کے علاقے برکت مارکیٹ میں واقع پولنگ اسٹیشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔


ای پیپر