پولنگ کا وقت نہیں بڑھایا جائیگا : الیکشن کمیشن
25 جولائی 2018 (17:12) 2018-07-25

الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ مسلم لیگ(ن) اور دیگر جماعتوں کی طرف سے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہیں پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ کیلئے بڑھایا جائے

الیکشن کمیشن میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں چیف الیکشن کمیشنر سے بھی مشورہ کیا گیا جس میں یہ اعلان کر دیا گیا ہے کہ اس سے پہلے ہی وقت پانچ بجے سے بڑھا کر چھ بجے کر دیا گیا تھا اس لئے اب ایک گھنٹہ مزید وقت بڑھانے کا مطالبہ نہیں مانا جا سکتا ۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ جو بھی ووٹرز پولنگ کی عمارت میں داخل ہو جائیں گے انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائیگی ۔


ای پیپر