الیکشن کمیشن پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھائے : مسلم لیگ(ن)
25 جولائی 2018 (16:57) 2018-07-25

مسلم لیگ ( ن ) نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھایا جائے کیونکہ پورے پاکستان سے شکایات مل رہی ہے کہ ووٹنگ کا عمل بہت سست ہے اور عوام کو ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی اور لوگ ووٹ ڈالے بغیر واپس جا رہے ہیں


مسلم لیگ  ( ن ) کے رہنما مشاہد حسین سید نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے انتخابی عملے کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے یہ الزام لگایا ہے کہ الیکشن کمیشن کا عمل بہت سست روی سے چل رہا ہے اور عوام کو ووٹ دینے کے حق سے محروم کرنا بالکل بھی غلط عمل ہے۔


مشاہد حسین سید نے پہلا مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر اعلان کرے کہ پولنگ میں ایک گھنٹے کے وقت کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ کہ ووٹر جو پولنگ سٹیشن کے باہر ہیں وہ کسی بھی صورت پولنگ سٹیشن کے اندر داخل ہو جائیں اور صبر سے انتظار کریں تاکہ ان کے ووٹ کا اندراج کیا جا سکے جبکہ تیسرا مطالبہ انہوں نے یہ کیا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر اپنے عملے کو ہدایت جاری کرے کہ وہ سست روی کی بجائے مستعدی سے الیکشن کے عمل کو آگے بڑھائے ۔


ای پیپر