فوٹوبشکریہ فیس بک

فیصل آباد میں بزرگ ووٹر نیکر پہن کر پولنگ سٹیشن پر پہنچ گیا
25 جولائی 2018 (14:13) 2018-07-25

فیصل آباد :عام انتخابات کے لئے ووٹرز کا جوش و خروش عروج کو پہنچ گیا ہے تو گرمی بھی زوروں کو پہنچ چکی ہے۔

جہاں ایک طرف ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے گھروں سے نکل کر پولنگ سٹیشنوں کا رخ کر رہے ہیں وہی شہریوں نے گرمی سے نمٹنے کیلئے انوکھے طریقے دریافت کرلئے ہیں۔ اس طرح کا ایک واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا جہاں پر گرمی ہے ، حبس ہے لیکن ووٹ بھی تو ڈالنا ہے اور فیصل آباد میں بزرگ ووٹر نیکر پہن پر ووٹ ڈالنے پہنچ گیا۔

بزرگ ووٹر کو نیکر پہنا دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا تو کسی نے ان کے جوش و جذبے کو سراہا۔

خیال رہے کہ عام انتخابات 2018 کے لئے ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ فیصل آباد سے ہی عابد شیر علی نے خواتین کو ووٹنگ کے عمل سے روکنے پر شکایت کی۔

 

 

 

 


ای پیپر