صوابی میں پی ٹی آئی اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں میں تصادم ٗ ایک کارکن جاں بحق
25 جولائی 2018 (11:31) 2018-07-25


صوابی : صوابی کے حلقے پی کے 47 نواں کلی میں عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔


نوشہرہ میں تصادم کے بعد اے این پی اور تحریک انصاف کے کارکنان صوابی میں بھی لڑپڑے اور جھگڑا اتنا بڑھا کہ ایک شخص کی جان لے گیا۔ڈی پی اوسیدخالدہمدانی کے مطابق پی کے47نواں کلی میں اے این پی اورپی ٹی آئی کے کارکنوں میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجہ میں پی ٹی آئی کاکارکن جاں بحق اوردو افراد زخمی ہو ئے۔زخمیوں کو قریب واقع طبی مرکز منتقل کردیا گیا ۔


ای پیپر