فوٹوبشکریہ فیس بک

کوئٹہ: پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکا، 31 افراد شہید، متعدد زخمی
25 جولائی 2018 (11:29) 2018-07-25

کوئٹہ : کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے علاقے میں دھماکا، 31 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ دھماکا پولنگ اسٹیشن کے قریب ہوا اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا تعمیر نو پولنگ اسٹیشن کے قریب ہوا۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

مشرقی بائی پاس کوئٹہ کے حساس ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے اور اس سے قبل بھی یہاں فائرنگ کے متعدد واقعات ہو چکے ہیں۔

خیال رہے لاڑکانہ کے حلقے این اے 200 میں انتخابی کیمپ کے باہر کریکر حملے میں پیپلز پارٹی کے 4 کارکن زخمی ہوگئے۔

صوابی میں فائرنگ سے تحریک انصاف کا کارکن جاں بحق ہو گیا ،فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہو ئے۔ فائرنگ کا واقعہ پولنگ اسٹیشن کرنل شیر کلے پر پیش آیا۔

واضح رہے رواں ماہ مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی صوبائی اسمبلی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 140 سے افراد شہید ہو گئے تھے۔

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر