Bakhtawar bhutto zardari wedding
25 جنوری 2021 (19:47) 2021-01-25

کراچی :مفاہمت کے بادشاہ آصف علی زرداری کا سینٹ الیکشن سے قبل ہی بڑا سیاسی دھماکہ کرنے کا پروگرام سامنے آگیا ،سابق صدر آصف علی زرداری نےبختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مدعو کر لیا ہے ۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے سینٹ الیکشن سے قبل بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات میں جہاں بڑے بڑے سیاسی رہنمائوں کو مدعوکیا گیا ہے وہیں وفاقی وزرا سمیت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی مدعو کر لیا گیا ہے ،شادی کی اس تقریب میں جہاں آئندہ کے لائحہ عمل اور پی ڈی ایم جلسوں سے متعلق بات چیت ہو سکتی ہے وہیں سینٹ الیکشن سے متعلق اہم معاملات بھی ڈسکس کیے جائینگے ۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بہن کی شادی پر ایک ہفتے کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں، بختاور بھٹو کے محمود چوہدری سے نکاح کی تقریب 29 جنوری کو منعقد کی جائے گی جبکہ بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی،سابق صدر آصف علی زرداری نے صاحبزادی کی شادی میں شرکت کے دعوت نامے ارسال کر دئیے ہیں،سابق صدر کی جانب سے ملک کے اہم سیاسی رہنمائوں، ملٹری ، سول اور جوڈیشل سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی شادی میں شرکت کی دعوت دی ہے تاہم ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آرمی چیف شادی میں شرکت کریں گے یا نہیں۔


ای پیپر