China India Big News
25 جنوری 2021 (18:17) 2021-01-25

دہلی :بھارت چین سرحدی تنازع پھر سر گرم ہو گیا ،بھارت اور چین میں دوبارہ جھڑپیں شروع ہو چکی،کئی بھارتی فوجی زخمی حالات میں سرحدی لائن چھوڑ کر بھاگ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق چین بھارت کی انتہائی خطرناک سر حد ی لائن سکم پر پہنچ گیا ،بھارتی آرمی اس وقت چین کےساتھ ہونے والی اس جھڑ پ کو معمولی لڑائی کا نام دے کر اپنی شکست پر پردہ ڈال رہی ہے ،عالمی میڈیا کے مطابق چین لداخ کے بعد بھارتی کی انتہائی اہم ترین سرحد ی لائن کاٹنے کے قریب پہنچ چکا ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق چین اور بھارت میں  متنازع سرحدی علاقے پر پھر کشیدگی پیدا ہو گئی ،نیپال اور بھوٹان کے درمیان واقع شمالی سکم کے علاقے ناکولا سیکٹر کے قریب میں تازہ ترین جھڑپوں میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے زخمی ہوئے،بھارتی آرمی نے اس حوالے سے بیان دیا ہے کہ 20 جنوری کو سکم کے ناکولا سیکٹر میں چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان معمولی جھڑپ ہوئی، لیکن مقامی کمانڈز نے ہی صورتحال کو جلد سنبھال لیا۔


ای پیپر