PM Imran Khan Big Announcement
25 جنوری 2021 (16:12) 2021-01-25

اسلام آباد :وزیر اعطم پاکستان عمران خان ایک دفعہ پھر غریب ممالک کی آواز بن گئے ،وزیر اعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام تجارت اور ترقی سے متعلق کانفرنس میں غریب ممالک کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کیلئے آواز بلند کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان  نے اقوام متحدہ کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا عالمی وبا کی وجہ سے دنیا کے تمام ممالک کے معاشی حالات بُری طرح متاثر ہوئے ہیں ،عالمی وبا بلاتفریق امیر و غریب سب کو متاثر کر رہا ہے،دنیا کو اس وقت صحت عامہ اور معاشی حوالےسے غیر معمولی بحران کا سامنا ہے،عالمی وبا سے  پسماندہ ممالک اور ان کے عوام سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ترقی پذیر ممالک وبا اور قرضوں کے بوجھ تلے جکڑے ہوئے ہیں،کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ترقی یافتہ ممالک میں لگائی جا رہی ہے،انہوں نے کہا وبا کے خاتمے تک مقروض ممالک کے قرضوں میں اضافی رعایت دی جائے،وبا کے تدارک کیلئےسہولتوں میں اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا عالمی سطح پر مالیاتی اداروں کی جانب سے امدادی اقدامات میں اضافہ کیا جائے،ترقی پذیر ممالک کو ویکسین بلاتعطل فراہم کی جائے،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا وبا سےعالمی سطح پر ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے  کی کوشش کر رہے ہیں،جس کیلئے 5 نکاتی ایجنڈا کی تجویز دے رہا ہوں،وبا کے خاتمے تک مقروض ممالک کے قرضوں میں اضافی رعایت دی جائے،ترقی پذیر ممالک کو ویکسین بلاتعطل فراہم کی جائے،5 ارب ڈالر کےا مدادی فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے، انہوں نے کہا فنڈ کےقیام کا مقصد قرضوں  کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔


ای پیپر