US President,Joe Biden,administration,Pakistanis,Indians,Saima Mohsin
25 جنوری 2021 (15:35) 2021-01-25

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے اپنی ٹیم کا اعلان کر  دیا ہے جس میں پاکستانی اور بھارتی بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں  لیکن زیادہ تعداد بھارتی شہریوں کی ہے اور تقریبا 20 بھارتی نژاد امریکی شہری جوبائیڈن کی ٹیم میں کلیدی عہدوں پر فائز ہیں جبکہ پاکستانی امریکن صائمہ محسن ریاست مشی گن میں فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی امریکن صائمہ محسن ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر ٗ وہ امریکہ کی پہلی مسلم خاتون امریکن ہیں جو اس منصب پر فائز ہوئی ہیں۔وہ اگلے  ماہ یہ منصب سنبھالیں گی۔

امریکہ میں جوبائیڈن کی انتظامیہ میں 20  بھارتیوں کو اہم عہدو ں پر فائز کیا گیا ہے جس میں دو کشمیری بھی شامل ہیں۔پاکستانی نژاد امریکن علی زیدی ماحولیات کے مشیر ٗ سلمان احمد خارجہ پالیسی ٹیم کا حصہ مگر  نئے امریکی صدر کے ارد گرد بھارتیوں کی تعداد پاکستانیوں سے کہیں زیادہ ہے۔ پاکستان کیلئے بائیڈن حکومت کا رویہ کیا ہو گا۔ ؟ 


ای پیپر