Long live Pakistan,Pakistan,ZindaBaad,New Delhi,Arest,Slogans
25 جنوری 2021 (12:48) 2021-01-25

نئی دہلی : بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔ بھارتی یوم جمہوریہ سے صرف تین دن پہلے یہ نعرے لگانے والی بھارتی شہریوں کیساتھ کیا سلوک ہوا  جن میں تین لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں گزشتہ روز اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب خواتین اور مردوں کی ایک بڑی تعداد نے دہلی کی سڑکوں پر ’’ پاکستان زندہ باد‘‘ کے فلک شگاف تعرے لگانے شروع کر دئیے۔بھارت کے یوم  جمہوریہ سے دو روز پہلے نئی دہلی کی سڑکوں پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والوں میں سے 6 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جن میں 3 لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ 

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویددار بھارت میں یہ مظاہرہ گزشتہ رات 1 بجے پیش آیا  جب نئی دہلی کے تغلق روڈ پولیس سٹیشن کو یہ اطلاع ملی کہ خان مارکیٹ میٹرو سٹیشن کے دوران کچھ لوگ احتجاج کر رہے ہیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کر رہے ہیں۔اس سلسلہ میں پولیس نے جن چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے

ان کے بارے میں ابتدائی اطلاعات ہیں کہ وہ ’’یولو بائیکس‘‘ پر سوار تھے اور انہوں نے معروف سیزن ’’منی ہائیسٹ‘‘ کے کرداروں کی طرح اپنے نام ملکوں کے نام پر رکھے ہوئے تھے۔ گرفتار افراد سے تفتیش کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔


ای پیپر