پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 2 سرغنہ سمیت 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا

راولپنڈی: پاکستانی سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں مصروف ، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ معلومات پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 2 سرغنہ سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں دہشتگرد رحیم عرف عابد اور سیف اللہ نور شامل ہیں ۔ آئی ایس پی آر سے جاری تفصیل کے مطابق دہشت گرد رحیم 2007ء میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف 17 کارروائیوں میں ملوث تھا ، جبکہ نومبر 2020ء سے جنوری 2021ء تک دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا ، یہ 4 قبائلی عمائدین اور 3 انجینئرز کے قتل میں بھی ملوث تھا۔
رحیم عرف عابد وانا اور میر علی میں خود کش حملہ آوروں کا انچارج تھا ، جبکہ سیف اللہ سکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگوں کے حملوں میں ملوث تھا۔
خیال رہے کہ دشمن ایجنسیوں نے دہشت گردوں کو ٹارگٹ کلنگ کے ٹاسک دے رکھے تھے۔