pdm jalsa,pml-n,meeting,maryam nawaz,molana fazal urehman
25 جنوری 2021 (11:35) 2021-01-25

اسلام آباد :مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا ۔جبکہ پی ڈی ایم کا اجلاس چار فروری کو طلب کر لیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم کی طرف سےان ہائوس تبدیلی ٗ تحریک عدم اعتماد اور سینٹ میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق آج سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہونیوالے اس اجلاس میں مریم نواز شریف بھی شریک ہوں گی۔ اراکین سینٹ اور قومی اسمبلی سے سینٹ الیکشن پر رائے لی جائیگی۔ پی ڈی ایم تحریک کے لائحہ عمل کے حوالے سے پارٹی ارکان کو اعتماد میں لیا جائیگا۔اجلاس میں ان ہائوس تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد کے امور پر بات ہو گی۔ پی ڈی ایم لانگ مارچ ٗ پارلیمنٹ سے استعفوں پر بھی رائے لی جائیگی ۔

مزید برآں  پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا اجلاس چار فروری کو طلب کر لیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت چار فروری کو سہ پہر  دو بجے  اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کیا گیا ہےجس کے تین رکنی ایجنڈے میں مشترکہ اپوزیشن کی طرف سے سینٹ کے انتخابات میں مشترکہ امیدوار کیلئے مشاورت ٗ اجلاس میں وزیر اعظم ٗسپیکر قومی اسمبلی  اور وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر بھی مشاورت ہو گی۔اجلاس میں 5 فروری کو لیاقت باغ میں ہونے والے جلسے پر بھی حکمت عملی طے کی جائیگی۔


ای پیپر