Tandav, web series, Saif Ali Khan, Dimple Kapadia, Indian extremist politicians
25 جنوری 2021 (11:25) 2021-01-25

نیو دہلی: بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیم کرنی سینا کے سربراہ اجے سینگر نے اپنے کارکنوں کو ویب سیریز تانڈو کے کرداروں کی زبان کاٹنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اجے سینگر نے اپنے کارکنوں کو حکم دیا ہے کہ جو بھی ویب سیریز تانڈو کے فنکاروں کی زبان کاٹ کر لائے گا اُن کو 1 کروڑ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ویب سیریز کے ہدایتکار ، پروڈیوسر ، ڈائریکٹرز اور فنکار پہلے ہی اپنی غلطی پر معافی مانگ چکے ہیں اس کے باوجود انتہا پسند ہندو ملک بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ویب سیریز کے کردار یا تو ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں یا اپنی سیکیورٹی بڑھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انتہا پسند ہندو مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے میں ان کے بھگوان کی توہین کی گئی ہے۔

دوسری جانب مودی سرکار نے بھی معاملے کو حل کرنے کی بجائے اس ڈرامے میں کام کرنے والے اداکاروں اور ڈائریکٹرز کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے ہیں۔ یہ معاملہ اس قدر گھمبیر ہو چکا ہے کہ سیف علی خان نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر چھوڑ دیا ہے جبکہ اپنے تحفظ کے لیے سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔


ای پیپر