Israel,officially,embassy,Eitan Na'eh,envoy
25 جنوری 2021 (11:10) 2021-01-25

ابو ظہبی : اسرائیل نے باضابطہ طور پر یو اے ای میں اپنا سفارتخانہ کھول لیا ہے۔یو ای اے میں اسرائیلی سفارتکار  ایتن نا ایح بطور اسرائیلی ناظم الامور خدمات سرانجام  دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل اور یو اے ای میں تعلقات کا نیا ایک باب شروع ہو چکا ہے جہاں پر اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان غیر رسمی سفارتی تعلقات تو اس سے قبل ہی شروع ہوچکے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان فضائی سفر اور لوگوں کی آمد و رفت عالمی وبا کے باوجود جاری و ساری رہی لیکن اب اسرائیل نے باضابطہ طور پر یو اے ای میں اپنا پہلا سفارتخانہ بھی کھول لیا ہے جس میں اسرائیلی سفارتکار ایتن نا ایح تعینات ہو چکے ہیں جو یو اے ای میں بطور اسرائیلی ناظم الامور کے خدمات سرانجام دیں گے۔ 

یاد رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے قیام کا اعلان چار ماہ قبل کیا گیا تھا۔یو اے ای کی طرف سے اس اقدام کے بعد مسلم امت کی طرف سے ان سفارتی تعلقات پر بہت سخت ردعمل آیا تھا لیکن اس کے باوجود یو اے ای نے اس عمل کو نہ روکا اور اب اس پر باقاعدہ عمل ہو چکا ہے۔ 


ای پیپر