PTI,privatization,steel mills,9,companies,SME bank,First Women bank
25 جنوری 2021 (10:28) 2021-01-25

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس سال تقریبا 9 اداروں کی نجکاری کے عمل کو مکمل کرنے والی ہے جس میں سٹیل ملز ٗ ایس ایم ای بنک ٗ فرسٹ وویمن بنک ٗ ہائوس بلڈنگ فنانس ٗ جناح کنونشن سنٹر اور سروسز انٹرنیشنل ہوٹل شامل ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق  حکومت کی طرف سے پاکستان کے اہم اداروں کی نجکاری کے حوالے سے مختلف اطلاعات ہیں۔ تقریبا 9 سرکاری اداروں کی نجکاری کے حوالے سے کئی مراحل طے کئے جا چکے ہیں۔ سٹیل ملز کی نجکاری  اس سال ستمبر میں کی جانے کی امکان ہے۔جس کیلئے دو چینی اورایک روسی کمپنی نے سٹیل مل کو خریدنے میں  دلچسپی ظاہر کی ہے۔

مزید برآں ایس ایم ای بنک کی نجکاری اس سال اپریل  میں ٗ فرسٹ وویمن بنک کی نجکاری اکتوبر میں جبکہ ہائوس بلڈنگ فنانس کی نجکاری اکتوبر میں کی جائیگی۔اسی طرح جناح کنونشن سنٹر کی نجکاری کیلئے مارکیٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اس سلسلہ میں ابتدائی مراحل مکمل کر کے جلد ہی نجکاری کا آغاز کر  دیا جائیگا ۔ سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کیلئے چھ سرمایہ کار نجکاری میں بولی کیلئے پری کوالیفائی کر چکے ہیں۔ 


ای پیپر