Deaths, pandemic, Pakistan, NCOC, PTI government
25 جنوری 2021 (09:50) 2021-01-25

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کے جان لیوا وار جاری ، مہلک وائرس سے ہونے والی اموات میں کمی ، آج 23 مریض انتقال کر گئے ، اموات کی تعداد 11 ہزار 318 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 629 نئے کیسز رپورٹ ، 36 ہزار 607 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں 5 لاکھ 34 ہزار 41 افراد عالمی وبا سے متاثر ہوئے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 4 لاکھ 88 ہزار 903 مریض مہلک وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر 8261، بلوچستان 18284، گلگت بلتستان 4770، اسلام آباد 38737، خیبر پختونخوا 60476، پنجاب 138894 اور سندھ کے 219481 شہریوں نے خود کو اس وبا سے ریکور کیا۔

اس مرض سے جاں بحق ہونے والوں کا تعلق سب سے زیادہ صوبہ پنجاب سے جہاں اب تک چار ہزار پانچ سو 68 اموات رپورٹ ہو چکی ہے۔ دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 3892 ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں خیبر پختونخوا کے 1839، اسلام آباد 468، گلگت بلتستان 102، بلوچستان 193 اور آزاد کشمیر کے 256 شہریوں کی ہلاکت رپورٹ ہو چکی ہے۔

اس وقت آزاد کشمیر میں 308، بلوچستان میں 273، گلگت بلتستان میں 30، اسلام آباد میں 1610، خیبر پختونخوا میں 3217، پنجاب میں 10555 اور صوبہ سندھ میں 17827 ایکٹو کیسز ہیں۔


ای پیپر