Earthquake, jolts, various cities, Pakistan, panic, people
25 جنوری 2021 (08:40) 2021-01-25

اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہریوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق سوات ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقے بھی لرز اُٹھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی نیلم ، جہلم ویلی ، باغ حویلی ، راولاکوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 عشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز تاجکستان ، گہرائی 123 کلومیٹر تھی۔


ای پیپر