پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی
25 جنوری 2020 (17:16) 2020-01-25

لاہور : پاکستان نے بنگلہ دیشن کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 9وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 137 رنزکاہدف 16.4 اوورزمیں پوراکیا، بابراعظم 66 اورمحمدحفیظ 67 رنزبناکرناقابل شکست رہے، پاکستانی ٹیم کو 3 میچزکی سیریزمیں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔

بابراعظم کی بھی بنگلادیش کیخلاف نصف سنچری مکمل ہوگئی، بابراعظم نے35 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی، بابراعظم کی نصف سنچری میں 5 چوکےاورایک چھکاشامل ہے۔

 


ای پیپر