پاک فوج کے سپہ سالار نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیدیا
25 جنوری 2019 (19:48) 2019-01-25

راولپنڈی:چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کےلئے تیار ہے،خطے میں امن و استحکام پر یقین رکھتی ہے۔

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم کے قریب تربیتی مرکز کا دورہ کیا اور اس دوران آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں فوجی مشقوں کا معائنہ کیا،فوجی مشقوں کا مقصد فوجی جوانوں کو ایک حقیقی ماحول میں جنگی صورتحال کے حوالے سے تربیت دینا تھا۔ پاکستان ایئرفورس کے جنگی طیاروں نے بھی مشقوں میں حصہ لیا۔

آرمی چیف نے مشقوں کے معیار اور نوجوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج خطے میں امن و استحکام پر یقین رکھتی ہے، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کےلئے تیار ہے۔ آرمی چیف نے جوانوں کو اپنی توجہ تربیت پر مرکوز کرنے اور پیشہ وارانہ معیار کے مطابق جدید بنانے کی ہدایت کی۔ کور کمانڈر راولپنڈی بھی اس موقع پر موجود تھے۔


ای پیپر