حکومت اور اپوزیشن میں اتفا ق ہو گیا
کیپشن:   Image Source : Facebook
25 جنوری 2019 (19:16) 2019-01-25

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے پر اتفاق رائے ہو گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن کو 18 اور حکومت کو 20 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے آپس میں بھی قائمہ کمیٹیوں کے سربراہی طے کر لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن )لیگ کو 9، پیپلز پارٹی کو 6‘ ایم ایم اے کو 2، اے این پی کو 1 کمیٹی کی سربراہی ملے گی۔قائمہ کمیٹیوں کے تشکیل کے نوٹیفکیشن پیر 28 جنوری کو جاری کیے جائیں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن )کے پارلیمانی مشاورتی گروپ کے اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کے لیے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پبلک اکانٹس کمیٹی سمیت مسلم لیگ ن کی 9 قائمہ کمیٹیوں کے لیے 13 ارکان میدان میں آ گئے۔چیئرمین شپ کے امیدوار زیادہ ہونے کے باعث حتمی فیصلہ شہباز شریف پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو مواصلات، اطلاعات، ریلویز، سائنس و ٹیکنالوجی، دفاعی پیداوار کی سربراہی ملے گی۔وفاقی تعلیم و تربیت، تجارت اور ٹیکسٹائل، قومی غذائی تحفظ کی کمیٹیاں بھی ن لیگ کو ملیں گی۔اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان کی قائمہ کمیٹی کی سربراہی بھی ن لیگ کو ملے گی۔


ای پیپر