ذیشان دہشتگرد تھا یا نہیں؟پنجاب حکومت نے واضح اعلان کر دیا
کیپشن:   Image Source: INP
25 جنوری 2019 (17:32) 2019-01-25

لاہور:پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں ہلاک ہونے والے ذیشان کا دہشتگردوں سے تعلق واضح ہے جبکہ خلیل اور اس کی فیملی کیساتھ ظلم ہوا‘ذمہ داران کونشان عبرت بنائیں گے‘ حمزہ شہباز نے ان کیمرہ بریفنگ میں سر تک نہیں اٹھایا۔

جمعہ کو فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل ہے‘(ن )لیگ کا جھوٹ پوری دنیا دیکھ رہی ہے‘ نواز شریف قانون کے مہمان ہیں‘ علاج ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیلئے لندن سے ان کی پسندیدہ ڈش لائی گئی‘ ان کو ہر سہولت دی جا رہی ہے‘ نواز شریف کیلئے گھر سے بھی کھانا آتا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ذیشان کا دہشت گردوں سے تعلق واضح ہے لیکن خلیل اور اس کی فیملی کیساتھ ظلم ہوا ذمہ داران کو نشان عبرت بنائیں گے .


ای پیپر