سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے
25 جنوری 2019 (13:56) 2019-01-25

کراچی : اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالرموصول ہو گئے ہیں جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 25 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہو گئے ۔

ترجمان اسٹیٹ بینک نے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کی تیسری قسط کی صورت میں مزید ایک ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کردیے ہیں جس کے بعد پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے پیکج کی فراہمی مکمل ہوچکی ہے۔

مرکزی بینک کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالر منتقل کیے جانے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 25 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہوچکے ہیں۔


ای پیپر