وزراء کی عدم حاضری پر چیئر مین سینٹ نے وزیر اعظم سے جواب طلب کر لیا 
25 جنوری 2019 (13:50) 2019-01-25

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ میں وزرا کی عدم حاضری پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے جواب طلب کرلیا،جبکہ اپوزیشن نے ایک بار پھر احتجاجا ایوان سے واک آ ؤ ٹ کیا۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا ،تاہم ایک بار پھر وزرا کی عدم حاضری پر چیئرمین سینیٹ حکومت پر برہم ہوگئے ،چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیر کہاں ہیں ان کو یہاں ہونا چاہئیے روز روز کا معمول بن گیا ہے ،یہ غلط بات ہے کہ وزیر آتے نہیں اور ہم اور آپ انتظار کریں۔

سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ یہ ملک کو کدھر لے کر جارہے ہیں ہم واک آٹ کر کے تھک گئے ہیں لیکن حکومت کو احساس نہیں ،چیئرمین سینیٹ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو بتائیں کہ وزرا نہیں آئے اس بات پر جواب دیں۔

اس موقع پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آٹ کر دیا جبکہ مسلم لیگ(ن)کے سینیٹر غوث محمد خان نیازی نے کورم کی نشاندہی کر دی کورم پورا نہ ہونے پر پانچ منٹ کے لیئے گھنٹیاں بجائی گئیں ۔


ای پیپر