پاکستان گرے ،وائٹ یا بلیک لسٹ ؟فیٹیف نے اپنا فیصلہ سنا دیا 
25 فروری 2021 (21:55) 2021-02-25

پیرس :ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی کوششوں کو سراہاتے ہوئے پاکستان کو مزید چار ماہ کی مہلت دیدی ،پاکستان کو جون تک گرےلسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے تین روز ہ ورچوئل اجلاس کے بعد پاکستان سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے ایف اے ٹی ایف کے صدر نے پاکستان کو مزید 4 ماہ کی مہلت دیدی گئی ہے جس میں پاکستان کو باقی تین نکات پر بھی عمل درآمد کرنے کی تلقین کی گئی ہے ۔

ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان نے 27 میں سے 24 نکات پر عمل درآمد کر لیا ہے ،پاکستان کو جون تک تمام 27 نکات پر عمل در آمد کرنے کی مہلت دیدی گئی ہے ،ایف اے ٹی ایف نے اپنے فیصلے میں ایک دفعہ پھر پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیرر فنانسنگ کے ضمن میں خامیاں پائی گئی ہیں ۔

صدر ایف اے ٹی ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ تین ماہ میں اچھی پیش رفت کی ہے ۔


ای پیپر