Kashmir Premier League
25 فروری 2021 (19:59) 2021-02-25

 اسلام آباد :پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے کہا ہے کہ کشمیر پریمیر لیگ بڑی اہمیت کی حامل لیگ ہے، اس سے مسئلہ کشمیر اجاگر ہو گا اور پاکستان کرکٹ بورڈ لیگ کو ہر طرح سے سپورٹ فراہم کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمیر لیگ بڑی اہمیت رکھتی ہے، کے پی ایل کے انعقاد سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیر لیگ کو ہر طرح سے سپورٹ کریں گے اور لیگ کا کامیاب بنانے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈکے پی ایل کی تمام ضرورتوں کو پورا کریگا۔

کشمیر پریمئر لیگ کا آغاز 16 مئی کو ہو گا اور یہ لیگ 27 مئی تک جاری رہے گی، کشمیر پریمیئر لیگ کے میچز آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، لیگ میں مجموعی طور پر 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،حصہ لینے والی ٹیموں میں مظفر آباد ٹائیگرز ،میرپور رائلز،راولاکوٹ ہاکس،کوٹلی پینتھرز،باغ اسٹالینز اور اوور سیز واریئرز شامل ہیں۔


ای پیپر