سونے اور ڈالر کی قیمتوں میں حیران کن ردو بدل 
25 فروری 2021 (19:52) 2021-02-25

کراچی:مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 350روپے کی کمی سے1لاکھ10ہزار300روپے ہوگئی۔آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت19ڈالر کی کمی سے1790ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 350روپے کی کمی سے1لاکھ 10ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 94ہزار564روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1420روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

دوسری طرف مقامی کرنسی مارکیٹوںمیںجمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر مزید کم ہوگئی اور انٹر بینک میں ڈالر 158.40روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 158.60روپے کی سطح پر آگیا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.75روپے سے گھٹ کر158.35روپے اور قیمت فروخت158.85روپے سے گھٹ کر158.40روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں40پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.70روپے سے گھٹ کر158.30روپے اور قیمت فروخت158.90روپے سے گھٹ کر158.60روپے پر آگئی ۔


ای پیپر