فرانس کے بعد ایک اور ملک کے وزیر اعظم نے اسلام کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی 
25 فروری 2021 (18:35) 2021-02-25

لیجوبلجانا:سلووینین وزیر اعظم جانیز جانسا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک بار پھر دین اسلام کے  خلاف ایک پیغام شیئر کیا ہے۔ 

وزیر اعظم جانسا نے کارل مارکس اور فریڈرک اینگلز کی جانب سے کیمونسٹ مینی فسٹ میں جگہ پانے والے قرآن کریم  پر تہمتوں  پر مبنی ایک پیغام کو ری ٹویٹ کیا۔

 سلووینیا اسلام یونین نے مقدس کتاب کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔ یونین  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین کی صدارت کو سنبھالنے کی تیاری میں ہونے والے سلووینیا کو دیگر مذاہب ، ثقافتوں اور یورپی یونین کی بنیادوں کا احترام کرنا چاہیے۔


ای پیپر