وزیر برائے تنہائی کی انوکھی وزارت بھی سامنے آگئی

25 فروری 2021 (17:10) 2021-02-25
ٹوکیو : جاپان میں خودکشی کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافے کے باعث وزارت برائے تنہائی قائم کردی گئی ہے جس کے پہلے وزیر کے طور پر ساکاموٹو کا انتخاب کیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق جاپان میں خودکشی کے واقعات کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے.
عالمی وبا کے دوران خودکشی کی شرح میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ جس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم یوشی بیدے سوگا نے نئی وزارت برائے تنہائی قائم کی ۔