Arif Alvi Big Statement about France
25 فروری 2021 (16:54) 2021-02-25

پیرس :پاکستان کے صد ر عارف علوی کے فرانسیسی قوانین پر دئیے گئے ریمارکس کے بعد پاکستان اور فرانس کے تعلقات میں ایک دفعہ پھر تلخی سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی کی طرف سے ایک مذہبی کانفرنس میں فرانس کے اس نئے قانون کو تنقید کا نشانہ بنا یا گیا تھا جو گستاخانہ خاکوں کے ردعمل میں ایک فرانسیسی استاد کا سر قلم کرنے کے بعد وضع کیا گیا تھا،فرانسیسی وزرا ت خارجہ کی طرف سے صدر عارف علوی کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستانی صدر کو چاہیے کہ وہ پہلے حالیہ منظور شدہ بل کو سمجھنا چاہیے اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے اسے تعمیری رویہ اپنا نا چاہیے ۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے پاکستان کے چار ج ڈی افیئر ز کو طلب کیا اور کہا کہ اسلام آباد کو فرانسیسی قوانین کو پہلے سمجھنا چاہیے اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تعمیری رویہ اختیار کرناچا ہیے ،فرانسیسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا پاکستان کے چارج ڈی افیئرز کو وزارت یورپ اور امور خارجہ میں 20 سے 21 فروری تک ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران صدر عارف علوی کی طرف سے دیئے گئے ریمارکس کے بعد طلب کیا گیا۔

واضح رہے ابھی تک پاکستان نے پیرس میں اپنا سفیر تعینات نہیں کیا ،صدر علوی نے گزشتہ ہفتے ایک مذہبی کانفرنس میں فرانس کے اس نئے قانون کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جو گستاخانہ خاکوں کے رد عمل میں ایک فرانسیسی استاد کا سر قلم کرنے کے بعد وضع کیا گیا تھا، انہوں نے کہا تھا جب آپ دیکھتے ہیں کہ اقلیتوں کو الگ تھلگ رکھنے کے لئے اکثریت کے حق میں قوانین تبدیل کیے جارہے ہیں تو یہ ایک خطرناک مثال ہے۔


ای پیپر