Marryam and Bilawal Media Briefing
25 فروری 2021 (16:18) 2021-02-25

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازاور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اہم ترین اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ الیکشن سے متعلق دونوں جماعتوں میں تفصیلی تبادلہ خیال ہو ا ہے ،پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں محنت کر رہی ہیں ،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت ثابت کرے گی کہ عوام پی ڈی ایم کیساتھ ہیں ،سب کی نظریں اس وقت 3 مارچ پر لگی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے وفد نے بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت مسلم لیگ ن کی نائب صد رمریم نواز سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی ،اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا مریم نواز سے سینیٹ الیکشن پر تفصیلی بات چیت ہوئی ، انہوں نے کہا یوسف رضاگیلانی کی انتخابی مہم بہت اچھی چل رہی ہے ،پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں محنت کررہی ہیں،انہوں نے کہا یوسف رضاگیلانی کی جیت ثابت کرے گی عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں،مسلم لیگ ن نے یوسف رضاگیلانی پر اعتمادکیاہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا سب کی نظریں 3 مارچ پر لگی ہیں،عوام نے سلیکٹڈ کو ہر ضمنی انتخاب میں مسترد کیا ہے ،پی ڈی ایم کے فیصلے نے سیاسی صورتحال تبدیل کردی ہے ،انہوں نے کہا حکمران بری طرح ایکسپوز ہو چکے ہیں،حکومت نے عوام کو تاریخی بیروزگاری ،غربت میں دھکیل دیا ہے ،پاکستان میں جمہوریت کی بحالی بہت ضروری ہے،ہماری لانگ ٹرم جدوجہد ہے ،تمام جماعتیں ملکر کٹھ  پتلی کو گھر بھیج دیں گے ،انہوں نے کہا پاکستان کے عوام ٹیکنوکریٹ امیدواروں  کوووٹ نہیں دیں گے ،سینیٹ الیکشن اور عدم اعتماد میں بہت فرق ہے ،ملکر فیصلہ کریں گے کیسے حکومت کوہٹانا ہے ،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری اندازمیں اپوزیشن کی ،صرف جائز حکومتوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے ،اس وقت ملک کے عوام پر سلیکٹڈ نظام مسلط کیا گیا ہے ۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا خورشید شاہ ،شہبازشریف اب تک جیل میں ہیں،حمزہ شہباز سے متعلق اچھی خبر ملی ہے جس پر ہم تمام اپوزیشن پارٹیوں اور ن لیگ کی جدو جہد کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے وفد کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں،جمہوریت پسند یوسف رضاگیلانی کو پسند کرتے ہیں ،یوسف رضا گیلانی عوام کے امیدوار ہیں،انہوں نے کہا کوئی بھی جمہوریت پسند پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دے گا ،موجودہ حکمران عوام کی مشکلات کا باعث ہیں،عوام پر ہر روز مہنگائی کی قیامت ٹوٹتی ہے ،عمران خان عوام کے مجرم ہیں،تحریک انصاف عوام کی مجرم جماعت ہے ۔

مریم نواز نے اہم انکشاف کر تے ہوئے کہا پی ٹی آئی کے اندر بہت بڑی  بغاوت ہو چکی ہے ،غیرسیاسی قوتوں کو اپنے آئینی کردار تک محدودرہنا چاہیے ،مریم نواز نے کہا اگر باہر جانے کی خواہشمند ہوتی تو ایک اور جھوٹا مقدمہ سامنے نہ آتا ،آئین میں ترمیم کرنا عدالت نہیں پارلیمنٹ کا کام ہے ۔


ای پیپر