Shibli Faraz,pti,imran khan,federal minister,solve,issues
25 فروری 2021 (14:54) 2021-02-25

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت غریب عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہ مسائل جو کئی سالوں سے حل نہیں ہوئے تھے ان کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ چاہتے ہیں کہ ماضی کا وہی پرانا پاکستان اسی طرح چلتا رہے جس میں پیسے پر ٗ دھونس پر اور سرکاری وسائل کو استعمال کرتے ہوئے الیکشن کے نتائج کو تبدیل کیا  جائے۔تو ہم اس روش کو ٗاس روایت کو توڑنا چاہتے ۔ باوجود اس کے کہ ہم حکومت میں ہیںاور جو حکومت ہوتی ہے اس کے پاس بہت مسائل ہوتے ہیں مگر ان تمام چیزوں کو ہم بھول کر آگے کیلئے سوچ رہے ہیں کہ اس ملک میں شفاف انتخابات ہوں ٗ وہ انتخابات ہوں کہ جس پر کسی کو کوئی اعتراضات نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی حرمت قائم رہنی چاہیے۔ایوان بالا کی حرمت اور وقار قائم رہنا چاہیے ۔ الیکشن میں خرید و فروخت کی وجہ سے لوگ اہلیت کے بجائے پیسے کے زور پر آتے ہیں اس روش کو توڑنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے مینو فیسٹو  اور وزیر اعظم کی  جو ایک طویل جووجہد ہے اس کا یہ بہت اہم ستون ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہماری تو پوری کوشش ہے کہ سب سے پہلے اداروں کو ٹھیک کیا کیونکہ ملک ادارے چلاتے ہیں ٗ افراد نہیں چلاتے۔ماضی میں انہی اداروں پر نقب لگائی گئی اور ان اداروں کو مفلوج کیا گیا۔سب سے پہلے ہم عام آدمی کیلئے یہ کر رہے ہیں اداروں کو مضبوط کر رہے ہیںوہ سارے ادارے جن کے ساتھ اداروں کا براہ راست تعلق ہے ان کو ٹھیک کر رہے ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ اس ملک میں کئی مسائل ہیں جو کافی عرصے سے چلے آرہے ہیں ۔ تو ہم ان کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


ای پیپر