DGMOs,pak india,peace,contact,hot line,ceasefire
25 فروری 2021 (14:26) 2021-02-25

اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔دونوں ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان کنٹرول لائن لائن اور دیگر سرحدوں کی صورتحال پر آزادانہ اور خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی اور باہمی مفید پائیدار امن پر اتفاق کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بارہ بجے پاکستا ن کے سیز فائر ایگزیمنٹ جو 2003 میں انڈیا کیساتھ کیا گیا تھا۔دونوں ڈی جی ایم اوز کی ہاٹ لائن پر گفتگو میں اس بات پر اتفاق کا گیا کہ اس سیز فائر پر دوبارہ سے عمل کیا جائیگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت ملٹری آپریشن جنرلز نے ایل او سی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا ۔ پاک بھارت ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کی گفتگو اچھے ماحول میں ہوئی۔ بنیادی معاملات اور خدشات حل کرنے پر اتفاق کیا۔ 

یاد رہے گزشتہ کئی سالوں سے لائن آف کنٹرول ایک طرح سے جنگ کا میدان بنی ہوئی تھی۔آئے روز فائرنگ کے واقعات ہوتے رہتے تھے۔دونوں اطراف میں صورتحال انتہائی کشیدہ رہتی تھی۔ایک اور بنیادی پیش رفت ہے۔


ای پیپر