Modi,sardar patel stadium,Indian pm,bashing,social media,viral news
25 فروری 2021 (09:52) 2021-02-25

نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کیخلاف بھارتی عوام کا غم و غصہ عروج پر پہنچ گیا۔احمد آباد کے کرکٹ سٹیڈیم کو مودی نے اپنے نام سے منسوب کر دیا

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد میں کرکٹ سٹیڈیم کو وزیر اعظم مودی کے نام سے منسوب کرنے پر بھارت میں تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد بھارتی حکومت کو وضاحتیں دینا پڑ گئیں۔بھارتی وزیر اعظم نے پہلے احمد آباد کے سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی اور پھر اس کا نام نریندر مودی سٹیڈیم رکھ دیا۔ اس سے قبل اس سٹیڈیم کا نام سردار پٹیل سٹیڈیم تھا مگر اس کا افتتاح بھارتی صدر سے کروانے کے بعد اب اس کا نام نریندر مودی سٹیڈیم رکھ دیا گیا ہے۔

بھارتی صدر نے اپنی تقریر میں دعویٰ کیا تھا کہ احمد آباد کا سٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا سٹیڈیم ہے جس کا نام آج ہم نے اپنے وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر رکھ دیا ہے۔اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا ہو گیا۔بھارت میں ایک نئے تنازعے نے جنم لے لیا۔ بھارتی عوام اور میڈیا اپنی حکومت کی اس حرکت پر چراغ پا ہوگئے۔تنقید اور حیرت کا اظہار  کر رہے ہیں جب ایک سٹیڈیم پہلے سے موجود تھا تو اس کا نام کیوں بدلا گیا ہے۔ یہ ذاتی خود نمائی ہے۔


ای پیپر