محمد حفیظ نے سی کیٹیگری کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا
25 فروری 2021 (09:38) 2021-02-25

لاہور: قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز محمد حفیظ نے سی کیٹیگری کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا، جبکہ فواد عالم اور محمد رضوان کو اعلیٰ کارکردگی پر سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی دے دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے اے کیٹیگری محمد حفیظ کی تسلسل کے ساتھ بہترین پرفارمنس ہونے کے باوجود سینٹرل کنٹریکٹ میں سی کیٹیگری کی پیشکش کی گئی جس کو محمد حفیظ نے ٹھکرا دیا ۔

دوسری جانب رواں سیزن میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے محمد رضوان کو سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹیگری سے اے کیٹیگری میں ترقی دے دی گئی ،اے کیٹیگری میں بابراعظم، اظہر علی اور شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ محمد رضوان رواں سیزن ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیطرف سے سب سے زیادہ رنزجوڑنے والےبلے باز رہے ہیں ،انہوں نے7میچز میں 52.90کی اوسط سے 529 رنز بنائے۔

علاوہ ازیں فواد عالم کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کی اے پلس کیٹیگری سے ترقی دیتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کٹیگری میں شامل کر لیا گیا ہے ، فواد عالم نے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کیخلاف حالیہ ٹیسٹ سیریزمیں بہترین کارکردگی دکھائی تھی۔

 پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ محمد حفیظ کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ سی کیٹیگری کی پیشکش کی تھی مگر انھوں نے یہ آفر مسترد کر دی،انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کے فیصلے پرمایوسی ضرور ہوئی مگراس کا احترام کرتے ہیں۔

وسیم خان نے کہا کہ ہم سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی پانے پر محمد رضوان اور فواد عالم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، مزید کہا کہ یہ فیصلہ سلیکشن کمیٹی کےہیڈ محمد وسیم سے ملاقات میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے،کھلاڑیوںکو دوران سیزن ترقی ملنے سے دیگر کو مثبت پیغام ملے گا۔


ای پیپر