عالمی وبا  نے پاکستان میں مزید 64  افراد کی جان لے لی
25 فروری 2021 (08:53) 2021-02-25

اسلام آباد: عالمی وبا  نے پاکستان میں مزید 64  افراد کی جان لے لی،جبکہ ایک ہزار361نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(ا ین سی او سی) کے مطابق پاکستان میں وبائی مرض سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 772 تک جا پہنچی جبکہ متاثرہ مریضوں مجموعی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار941ہو چکی  ہے۔

ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 281 ہے، تاہم گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید  ایک ہزار 681  مریض عالمی وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔

این سی او سی کی  جانب سے ویب سائٹ پر جاری اعدادو شمار کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کیسزکی تعداد 43 ہزار 901، خیبر پختونخوا 71ہزار 490، سندھ 2 لاکھ 56 ہزار 89، پنجاب ایک لاکھ 69 ہزار 464، بلوچستان 19 ہزار 10، آزاد کشمیر10 ہزار22  جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 955 افراد وبائی مرض کا شکار  ہوچکے ہیں۔

عالمی وبا   کے سبب   اب تک  پنجاب میں  5 ہزار 308افراد  موت کے منہ میں چلے گئے ہیں ، سندھ میں 4 ہزار 315، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 58، اسلام آباد میں 494، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 296 اموات  ہوئیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا  سے بچاؤ کیلئے  ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو  ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے زیادہ  عمر کے افراد کیلئے بھی ویکسینیشن کا عمل شروع  کیا جا چکا ہے۔


ای پیپر