Liaquat Jatoi,saif abro,pm imran khan,legal notice,shahbaz gull
25 فروری 2021 (08:50) 2021-02-25

کراچی : تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو معلوم ہی نہیں کہ سیف ابڑو کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ گورنر ہائوس میں کیا گیا۔وزیر اعظم کو خط لکھا ہے کہ ہم سے مشاورت نہیں ہوئی۔پنجاب خیبر پختونخواہ میں ہار گئے ٗ بلوچستان میں شکست ملی۔انہیں سوچنا چاہیے کہ ہو کیا رہا ہے۔ 

مجھ پر کوئی کرپشن کا کیس نہیں ٗ میں اس لیگل نوٹس بھیج رہا ہوں۔میں کوئی 22 گریڈ کا آفیسر نہیں کہ مجھے شو کاز نوٹس سے دھمکایا  جائے۔میں شو کاز نوٹس کا جواب نہیں دوں گا۔آپ جیسے خوشامد کرنے والے لوگ ہوں گے تو عمران خان کو یہی حال ہو گا۔میری ایک اپنی حیثیت ہے ٗ میرا اپنا نام ہے۔ یہ سب ووٹ میری وجہ سے ملے ہیں۔2013 میں چھ سو ووٹ ملے تھے سارے ڈسٹرکٹ میں تحریک انصاف کو۔میں کوئی سرکاری آفیسر نہیں کہ مجھے اس طرح سے ڈرایا دھمکایا جائیگا۔

مزید برآں سیف اللہ ابڑو نے لیاقت جتوئی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو 2018 میں چھ سیٹیں ملیں۔پورے ڈسٹرکٹ میں کسی ورکر کو سیٹ نہیں دینے دی۔ساری سیٹیں اپنے خاندان کو دیدیں اور ایک بھی سیٹ یہ نہیں لے سکے۔یہ کس منہ سے دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم سنیئر ہیں۔


ای پیپر