نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم میں کونسا گھر کتنے میں ملے گا ؟قیمتوں کا تعین کر دیا گیا
25 فروری 2020 (18:31) 2020-02-25

لاہور : نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم میں 3اور 5مرلے کے گھروں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ،حیران کن طور پر 3مرلے کے گھر کی قیمت 16سے 17لاکھ جبکہ 5مرلہ کے گھر کی قیمت 21سے 23لاکھ کے درمیان ہوگی ۔

نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم میں گھروں کی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا ،جس کے تحت 3مرلے کا گھر 16لاکھ سے 17لاکھ کے درمیان ملے گا اور 5مرلہ کا گھر 21سے 23لاکھ روپے کا ملے گا ،پنجاب ہاﺅسنگ ٹاسک فورس نے منظوری دے دی ہے .

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ گھر قرعہ اندازی کے ذریعے سے دئیے جائیں گے۔جب کہ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ پنجاب میں 25 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر ایک عظیم منصوبہ ہے جسے مناسب انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے متعلقہ محکمہ کی استعداد کارمیں اضافہ بہت ضروری ہے۔


ای پیپر