پاکستان سے جان بچا کر کینیڈا جانے والی آسیہ بی بی سے متعلق اہم خبر
25 فروری 2020 (18:24) 2020-02-25

لاہور :توہین مذہب کے الزام میں گرفتار آسیہ مسیح نے کینیڈا کے بعد فرانس میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی اپیل کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق توہین مذہب کے معاملے میں گرفتار رہنے والی آسیہ بی بی ایک لمبے عرصے کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر رہا ہوئیں ۔جنہیں بعد میں کینیڈا بھیج دیا گیا تھا ۔توہین مذہب کے مقدمے میں بڑی ہونے والی آسیہ بی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا وطن ہے ،ملک چھوڑنے پر دل ٹوٹ گیا ، آسیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چھوڑنے پر وہ بہت دکھی ہیں۔

آسیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ و ہ اپنی رہائی اور بریت پر عدالت عظمی کی بے حد شکر گزار ہیں۔


ای پیپر