فائل فوٹو

پاک امریکا تعلقات بہت اچھے ہیں: ایلس ویلز
25 فروری 2020 (10:20) 2020-02-25

واشنگٹن: امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

نائب معاون وزیرخارجہ برائے جنوب و وسطی ایشیا ایلس ویلز نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی، استحکام اور ہم آہنگی کیلئے پُرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی شہر احمد آباد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’نمستے ٹرمپ‘ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکی انتظامیہ، پاکستان کے ساتھ مثبت انداز میں کام کر رہی ہے اور پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

امریکی صدر کے بھارتی سرزمین پر پاکستان سے متعلق بیان پر بھارتی سیاستدان تلملا اٹھے ہیں اور مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔


ای پیپر