فائل فوٹو

کرونا وائرس سے تباہی، چین نے پاکستان کا ساتھ دینے کا اعتراف کرلیا
25 فروری 2020 (09:59) 2020-02-25

بیجنگ: چین نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے کرونا وائرس کے تباہی مچانے کے بعد مشکل کی اس کھڑی میں اُن کے ساتھ کھڑا ہوا اور بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

چینی حکومت نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے بعد پاکستان پہلا ملک تھا جس نے چین کی حمایت کی، پاکستانی پارلیمان نے چینی حکومت کی کوششوں کی حمایت میں قراردادیں بھی پاس کیں۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستانی پارلیمان میں چینی کوششوں پر قرارداد دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے، ہم اپنے شہریوں کی طرح چین میں موجود پاکستانیوں کا بھی اچھا خیال رکھیں گے۔

ادھر کرونا وائرس کی منتقلی کا خطرہ بڑھنے کی وجہ سے بلوچستان حکومت نے تاحکم ثانی ایران اور پاکستان کے درمیان آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن بھی مکمل طور پر بند، ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھی ایران سے متصل علاقوں میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، ایران میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 جبکہ متاثرہ لوگوں کی تعداد 43 تک پہنچ گئی ہے۔


ای پیپر