خورشید شاہ کی نواز شریف کو بڑ ی پیشکش
کیپشن:   Image Source : Twitter
25 فروری 2019 (19:06) 2019-02-25

سکھر:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو حکومت بچ نہیں سکے گی، نوازشریف علاج کے لیے سندھ آئیں اور صحتیاب ہو کر جائیں تو خوشی ہوگی۔

گزشتہ روزسکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت کی درخواست میرٹ اور صحت کے حوالے سے تھی تاہم عدالت کا فیصلہ ہے سب کو احترام کرنا چاہئے۔ لیکن لگتا ہے فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے گی۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ حکومت بتائے کہ کن لوگوں کا احتساب ہو رہا ہے،پی پی رہنما نے کہا کہ حکومتی وزیر کو تو بلٹ پروف گاڑی میں لے جایا گیا مگر آغا سراج درانی کو بکتر بند گاڑی میں زبردستی بٹھا کر لے جایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ اپوزیشن کو اس لیے نہ بلایا گیا کہ ان پر احتساب کے کیسز ہیں تو پھر سب سے بڑا احتساب کا سب سے بڑا کیس وزیر اعظم عمران خان پر تھا ان کے پاس ہر شخص کے لیے الگ الگ قانون ہے۔


ای پیپر