امریکہ نے گھٹنے ٹیک دئیے
کیپشن:   Image Source : Twitter
25 فروری 2019 (18:55) 2019-02-25

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو سو ارب ڈالر مالیت کی چینی مصنوعات کی درآمدات پر عائد محصولات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور چین میں جاری تجارتی کشیدگی کی شدت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چینی مصنوعات پر عائد محصولات کو ملتوی کرنے کے فیصلے کے بعد کمی کا امکان ہے۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ محصولات موخر کرنے کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاملات پر ہونے والے مذاکرات کے باعث کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان متعین معاملات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں ٹکنالوجی کی منتقلی، انٹلکچوئل پراپرٹی کا تحفظ، کسٹم ڈیوٹی سے غیر متعلقہ تجارتی رکاوٹیں، سروسز اور ایگری کلچر سیکٹرز اور کرنسیوں کے تبادلے کے نرخ شامل ہیں۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جمعے سے اتوار تک چین کے نائب وزیر اعظم اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی گفتگو کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں اچھی امید ہے۔


ای پیپر