Image Source : Twitter

مسلمانوں کیخلاف بھارت کی نئی چال
25 فروری 2019 (17:57) 2019-02-25

سری نگر: بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کا منصوبہ، آرٹیکل 35 اے کی منسوخی کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں سماعت آج شروع ہوگی جو سے اٹھائیس فروری تک جاری رہے گی ۔

بھارتی فوج نے آرٹیکل 35 اے کی سماعت سے پہلے وادی کو چھانی میں بدل دیا، کیس کی سماعت اور گرفتاریوں کے خلاف گزشتہ روزمقبوضہ کشمیر میں ہڑتال رہا۔ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ دہلی سرکار آرٹیکل 370 اور 35 اے میں ردوبدل سے گریز کرے۔سماعت کے دوران ممکنہ احتجاج کے پیش نظربھارتی فورسز نے وادی کو فوجی چھانی میں تبدیل کرتے ہوئے مزید 10ہزار فوجی تعینات کردیئے جبکہ 200 سے زائد کشمیری رہنماں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ وادی میں بھارتی بدنیتی کی افواہیں زیرگردش ہیں۔

کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنا بھارت کو بہت مہنگا پڑے گا۔ دہلی سرکار آرٹیکل 370 اور 35 اے میں ردوبدل سے گریز کرے۔


ای پیپر