فوٹو بشکریہ فیس بک

اگر جنگ مسلط کی گئی تو یہ برصغیر کی آخری جنگ ہوگی: شیخ رشید
25 فروری 2019 (16:12) 2019-02-25

شارجہ: وزیر ریلوے شیخ رشید کا بھارت کو ایک بار پھردو ٹوک پیغام، کہتے ہیں اگر جنگ مسلط کی گئی تو یہ برصغیر کی آخری جنگ ہوگی۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کو واہگہ بارڈر سے لے کر آسام کی سرحد تک نیست و نابود کردیں گے، جس شخص نے پلوامہ میں حملہ کیا وہ بھارتی تھا، حملے میں بھارتی بارود استعمال ہوا، پاکستان کو اس تنازع میں خواہ مخواہ شامل کیا جارہا ہے۔


ای پیپر