اپیل میں جانے کا حق رکھتے ہیں، اپنا حق استعمال کریں گے: رہنما مسلم لیگ ن
کیپشن:   سکرین شوٹ
25 فروری 2019 (15:17) 2019-02-25

 اسلام آباد: نواز شریف کی ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پہلے کی طرح اس عدالتی فیصلے کا بھی احترام کرتے ہیں۔ جو علاج چاہیے وہ جیل کے اندر میسر نہیں ہوتا۔

سینیٹر آصف کرمانی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پُر امید تھے کہ نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت ہو جائے گی، بہترین علاج معالجہ ہر مریض کا بنیادی حق ہے۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ مشکل کی اس گھڑی میں ہمارا مددگار ہو۔

خواجہ آصف بولے، اپیل میں جانے کا حق رکھتے ہیں، اپنا حق استعمال کریں گے۔


ای پیپر